چیٹ جی پی ٹی ہر بار درست جواب نہیں دیتا،سی ای او کی صارفین کو وارننگ

چیٹ جی پی ٹی ہر بار درست جواب نہیں  دیتا،سی ای او کی صارفین کو وارننگ

نئی دہلی (دنیامانیٹرنگ)چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او سیم آلٹمین نے صارفین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا مصنوعی ذہانت غلط فیصلے بھی کرتی ہے ، اس پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے ۔

 اوپن اے آئی پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ والد بنے تو انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے نیند کے شیڈول سے لے کر بچوں کے مسائل جیسے کہ لال دانے اور دیگر چیزوں کے بارے میں مشورے لیے لیکن جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ ہر بات پر بھروسہ کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہا مجھے خود کو یاد دلانا پڑا کہ یہ ہر بار درست جواب نہیں دیتا۔ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی سے رہنمائی لینا بالکل درست ہے لیکن اسے حتمی فیصلہ ساز نہ سمجھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں