امریکا:انڈیاناپولس میں فائرنگ، بچہ ہلاک، چھ زخمی

انڈیاناپولس (اے ایف پی)امریکی شہر انڈیاناپولس میں آزادی کے دن کی تقریبات کے بعد فائرنگ کے واقعے میں بچہ ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
یہ واقعہ ہفتہ کی صبح شہر کے وسطی علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس شور شرابے کی اطلاع پر پہنچی تھی۔پولیس کے مطابق تین زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے ۔ متعدد سے آتشیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔