ابو ظہبی:بنگلادیشی الیکٹریشن نے اڑھائی کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی

ابو ظہبی:بنگلادیشی الیکٹریشن نے  اڑھائی کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی میں کام کرنے والا بنگلہ دیش کا ایک الیکٹریشن ڈھائی کروڑ درہم (1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے )کی لاٹری جیتنے کے بعد غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔

ابوظہبی میں رہائش پذیر43 سالہ محمد ناصر بلال نے ٹکٹ 24 جون کو ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔قرعہ اندازی کے بعد جب میزبان  رچرڈ اور بشرا نے خوشخبری سنانے کے لیے ان سے رابطے کی کوشش کی تو متعدد کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہو سکا تاہم بِگ ٹکٹ ٹیم بالآخر کسی طرح ان تک پہنچ گئی۔ناصر بلال نے انعام جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اس پر یقین نہیں کرسکتے ۔ وہ پچھلے 12 برس سے ہر مہینے ٹکٹ خرید رہے ہیں اس خواب کے ساتھ ایک دن وہ جیتیں گے ۔ آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں