افریقا کے 4امیر ترین افراد آدھی آبادی سے زیادہ دولت کے مالک:آکسفیم

 افریقا کے 4امیر ترین افراد آدھی آبادی  سے زیادہ دولت کے مالک:آکسفیم

لاگوس (اے ایف پی)غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم آکسفیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا افریقا کے صرف چار ارب پتی افراد کی دولت براعظم کی آدھی آبادی (تقریباً 75 کروڑ افرادسے زیادہ ہے ۔۔

رپورٹ میں صرف نائجیریا کے ارب پتی علائقو ڈانگوٹے کا نام لیا گیا جبکہ فوربز کے مطابق دیگر تین افراد میں جنوبی افریقا کے جوہان روپرٹ، نکی اوپن ہائمر اور مصر کے ناصف ساوریس شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق چار انتہائی متمول افریقی باشندوں کے پاس 57.4 ارب ڈالر کی دولت ہے ، وہ براعظم افریقا کے 75 کروڑ باشندوں میں سے تقریباً 50 فیصد سے زیادہ امیر ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2000 میں براعظم افریقا میں کوئی ارب پتی نہیں تھا اور آج براعظم میں 23 ارب پتی ہیں، جن کی مجموعی دولت میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ان کی مجموعی دولت 112.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔آکسفیم نے دولت کی بڑھتی ہوئی غیر مساوی تقسیم کو جمہوریت، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی انصاف کے لیے خطرہ قرار دیا ہے ۔ ادارے نے تجویز دی کہ ٹیکس نظام میں فوری اصلاحات کی جائیں تاکہ دولت کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں