60برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا حکومت سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنیکامطالبہ
لندن(دنیا مانیٹرنگ )برطانیہ کے 60 ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطینی ریاست کو فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھا جس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کو جبری طور پر جنوبی علاقے رفح کے کیمپ میں منتقل کرنے کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے ، بصورت دیگر دو ریاستی حل کے لیے اسکی حمایت غیر مو ثر ہو جائے گی۔