کرپشن الزامات، عالمی ادارہ صحت نے شیخ حسینہ کی بیٹی کو لمبی چھٹی پر بھیج دیا

کرپشن الزامات، عالمی ادارہ صحت نے  شیخ حسینہ کی بیٹی کو لمبی چھٹی پر بھیج دیا

ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے انہیں لمبی چھٹی پر بھیج دیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر جنوب مشرقی ایشیا صائمہ واجد دماغی صحت کے شعبہ میں کام کرتی تھی۔ڈاکٹر کیتھرینا بوہمے اب صائمہ کی جگہ عارضی طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔بنگلہ دیش کے محکمہ اینٹی کرپشن نے صائمہ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ان کے تعلیمی کوائف پر سوالات اٹھائے گئے تھے ، جو انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے اعلیٰ عہدے کیلئے پیش کئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں