بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن کو ائیر انڈیا حادثہ کی تحقیقات پر تحفظات
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن نے احمد آباد میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفافیت کا مطالبہ کیا ہے ۔
پائلٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ تحقیقات کے لیے مناسب ماہرین کو شامل نہیں کیا گیا۔ادھر حادثے میں مرنے والوں کے ورثا نے بھی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن مرلی دھر موہول نے کہا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے دوسرے ممالک بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی ، طیارہ گرنے سے متعلق حتمی رپورٹ آنے تک کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں ہوگا۔واضح رہے جون میں بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔