گنی بساؤ :بجاگوش جزیرے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیدئیے
بساؤ (اے ایف پی)مغربی افریقا کے ساحل کے قریب واقع بجاگوش جزیروں کو اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے دیا، یہ جزائر گنی بساؤ میں واقع ہیں، نایاب سبز اور لیدر بیک کچھوؤں، دریائی گایوں، ڈولفنز اور 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد مہاجر پرندوں کا مسکن ہیں۔
چھوٹے جزیرے پوئیلاو کو سبز کچھوؤں کی بڑی افزائش گاہ سمجھا جاتا ہے ۔یونیسکو کی سربراہ آڈری ازولے نے گنی بساؤ کو اس کے پہلے عالمی ورثے کے درجے پر مبارکباد دی۔یہ علاقہ 10 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 88 جزائر اور چھوٹے ٹاپو شامل ہیں، جن میں صرف 20 مستقل طور پر آباد ہیں۔