امریکا :شدید بارشیں:2افراد ہلاک، نظام زندگی درہم برہم پروازیں منسوخ ، ٹرین سروس معطل

امریکا :شدید بارشیں:2افراد  ہلاک، نظام زندگی درہم برہم  پروازیں منسوخ ، ٹرین سروس معطل

نیویارک ، نیو جرسی(اے ایف پی) شمال مشرقی امریکا میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث نیو جرسی میں دو افراد ہلاک ہو گئے ، نیویارک سمیت کئی ریاستوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

 نیو جرسی کے شہر پلین فیلڈ میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پینسلوینیا اور میری لینڈ کے کئی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ نیویارک سٹی میں نشیبی علاقوں اور بیسمنٹ اپارٹمنٹس میں رہنے والوں کو اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔مین ہٹن کی بڑی شاہراہوں پر گندے پانی کے ریلے بہنے لگے ، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔ سب وے سٹیشنز میں پانی بھر جانے کے باعث ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔جے ایف کے ، لاگارڈیا اور نیوارک ایئرپورٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل ہوئیں، جبکہ درجنوں فلائٹس منسوخ کر دی گئیں۔ماہر موسمیات کے مطابق نیویارک نے اپنی تاریخ کا دوسرا سب سے زیادہ بارش والا ایک گھنٹہ دیکھا، جس میں دو انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں