امریکی ٹیرف:عالمی کار ساز کمپنی کو 2.3 ارب یورو کا نقصان
پیرس (اے ایف پی) عالمی کار ساز کمپنی اسٹیلینٹس کو 2025 کی پہلی ششماہی میں 2.3 ارب یورو کا خالص نقصان ہوا۔
کمپنی کے مطابق نقصان کی بڑی وجہ امریکا میں نئے ٹیرف اور قوانین ہیں۔ شمالی امریکا میں فروخت 25 فیصد کم ہوئی جبکہ آمدنی میں 12.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔