امریکا مصر کو 4.7 ارب ڈالر کا جدید میزائل نظام فروخت کریگا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مصر کو 4.7 ارب ڈالر مالیت کے نیشنل ایڈوانس سرفیس ٹو ایئر میزائل اور ایم پی کیو64 سینٹی نل ریڈار سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔
معاہدے کے مطابق سینکڑوں میزائل اور درجنوں گائیڈنس یونٹس بھی مصر کو فراہم کئے جائیں گے ۔ امریکی حکومت مصری افواج کو تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گی۔ نیشنل ایڈوانس سرفیس ٹو ایئر میزائل ایک مشترکہ امریکی ناروے دفاعی نظام ہے جو دشمن کے طیاروں، ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خلاف موثر ہے ۔