جنوبی کوریا :سابق صدر یون سک کی شدید مزاحمت، جیل میں کپڑے اتار کر فرش پر لیٹ گئے
سیول(اے ایف پی)مواخذے کے شکار جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے انتخابی دھاندلی کیس میں استغاثہ کی جانب سے تفتیش کی کوشش پر غیرمعمولی احتجاج کیا۔
وہ جیل میں اپنے کپڑے اتار کر فرش پر لیٹ گئے اور جیل کا یونیفارم پہننے سے انکار کر دیا، جس کے باعث گرفتاری کا وارنٹ عارضی طور پر مؤخر کرنا پڑا۔پراسیکیوٹرز کے مطابق یون نے سخت مزاحمت کی، حفاظتی خدشات کے پیش نظر جسمانی طاقت کا استعمال روک دیا گیا۔ استغاثہ نے خبردار کیا ہے کہ اگلی کوشش میں زبردستی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔یاد رہے یون کو دسمبر2024 میں مارشل لا نافذ کرنے اور پارلیمنٹ پر فوج بھیجنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا، وہ بغاوت اور انتخابی چھیڑ چھاڑ جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں