یوکرین کاڈرون حملہ، روسی شہر سوچی کے آئل ڈپو میں آتشزدگی
ماسکو (اے ایف پی) یوکرین کے ڈرون حملے سے روسی شہر سوچی کے آئل ڈپو میں آگ لگ گئی۔
گورنر کراسنودار کے مطابق حملہ رات کے وقت ہوا، آگ بجھانے کے لیے 127 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل ہوئیں ہیں ۔ ادھر یوکرین نے روس کے توانائی ڈھانچے پر حملے تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔