واٹس ایپ : 68 لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس بند
سان فرانسسکو (اے ایف پی)میٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران واٹس ایپ پر دھوکہ دہی میں۔۔۔
ملوث 68 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے ہیں ۔واٹس ایپ کی ایکسٹرنل افیئرز ڈائریکٹر ڈیوی کے مطابق زیادہ تر یہ اکاؤنٹس جنوب مشرقی ایشیا میں جرائم پیشہ گروہوں کے استعمال میں تھے ۔