سری لنکا :راجاپکسا خاندان کے سابق وزیر گرفتار، بدعنوانی کے الزامات
کولمبو (اے ایف پی)سری لنکن انسداد بدعنوانی ایجنسی نے بدھ کو سابق وزیر اور راجاپکسا خاندان کے رکن شاشیندرہ راجاپکسا کو گرفتار کر لیا۔۔
اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر قابض ہو کر اس کے نقصان پر حکومت سے معاوضہ لیا۔ عدالت نے انہیں 19 اگست تک حراست میں بھیج دیا۔ یہ کارروائی صدر انورا کمار کی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ ہے ۔