وزیر اعلیٰ آسام کامقامی افراد کو اسلحہ لائسنس دینے کا اعلان مسلمانوں کو شدید تحفظات

وزیر اعلیٰ آسام کامقامی افراد  کو اسلحہ لائسنس دینے کا اعلان  مسلمانوں کو شدید تحفظات

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بیسوا سرما نے حساس علاقوں میں مقامی باشندوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔

 ، جس پر مسلمانوں میں شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں۔سرما نے کہا ہے کہ آسام کے لوگ بنگلہ دیش کی طرف سے اپنے ہی گاؤں میں حملوں کے خطرے میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 فیصد مسلم آبادی والے سرحدی صوبے میں یہ اقدام ہندو قوم پرست بی جے پی حکومت کی بے دخلی مہم کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے ۔ کانگریس نے اس فیصلے کو انتظامی ناکامی اور بدامنی پھیلانے والا قدم قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں