اسرائیلی بمباری ،غزہ 39،لبنان میں 5شہید،سینکڑوں زخمی

اسرائیلی بمباری ،غزہ 39،لبنان میں 5شہید،سینکڑوں زخمی

یروشلم،غزہ (اے ایف پی)جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں جمعرات کو مزید 39 فلسطینی شہید،سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔۔

۔ادھر لبنان کے  مشرقی علاقے مسنا روڈ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کامکمل کنٹرول چاہتے ہیں لیکن حکمرانی کا ارادہ نہیں۔ سکیورٹی زون کے بعد غزہ کو عرب فوج کے حوالے کر دیں گے تاکہ وہ علاقے کو بہتر طریقے سے چلائیں۔واضح رہے نیتن یاہو سکیورٹی کابینہ سے اس منصوبے کی منظوری چاہتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ و دیگر افراد نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے باہر بڑا مظاہرہ کیا،انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔حماس نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو یرغمالیوں کو ذاتی مفادات کی خاطر قربان کر رہے ہیں ۔ وہ فوجی کارروائیوں میں توسیع کے ذریعے یرغمالیوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔پیرس میں اسرائیل کی قومی ایئرلائن کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے ، داخلی دروازے پر سرخ رنگ اور اشتہاری نعرے لکھے جانے پر اسرائیل نے فرانسیسی حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دفتر کے باہر فری فلسطین اور نسل کشی جیسے نعرے اور سرخ رنگ کے دھبے دیکھے گئے ،ایئر لائن نے کہا عمارت خالی ہونے کے دوران حملہ ہوا ، عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں 20 سال قبل خالی کی گئی بستی ‘سانور’ کو دوبارہ آباد کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں