مودی اور برازیلی صدر کا رابطہ،امریکی ٹیرف کاملکرمقابلہ کرنے پر اتفاق
برازیلیا (اے ایف پی)بھارت اور برازیل کے رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دونوں ممالک پر۔۔
بھاری درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے بعد جمعرات کو ایک ٹیلیفونک گفتگو میں کثیرالجہتی نظام کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔بھارتی وزیراعظم مودی اور برازیلی صدر لولا ڈی سلوا نے ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں سے درپیش معاشی چیلنجز کا ملکرمقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف جبکہ برازیل پر بھی 50 فیصد ٹیرف عائد کیاہے ، جو تین ہفتوں میں نافذ ہو جائے گا۔