ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی صوبہ بہار کے رہائشی؟ سرٹیفکیٹ بھی جاری

ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی صوبہ بہار  کے رہائشی؟ سرٹیفکیٹ بھی جاری

سمستی پور (دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں ایک شخص نے 29 جولائی کوامریکی صدر کا روپ دھار کر آن لائن درخواست دی۔۔

درخواست میں اس نے والدین کے نام فریڈرک کرسٹ ٹرمپ اور میری این میکلیوڈ ظاہر کیے ، جو واقعی امریکی صدر ٹرمپ کے والدین کے نام ہیں۔ اس نے ٹرمپ کی جائے رہائش بہار کے ضلع سمستی پور کے گاؤں حسن پور لکھا ،درخواست پر ٹرمپ کی تصویر بھی چسپاں کی۔ ضلع سمستی پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ برجیش کمار نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کے نام پر رہائشی سرٹیفکیٹ بنانے کی کوشش کی گئی۔برجیش کمار نے کہا کہ یہ سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل چھیڑ چھاڑ کے ذریعے بنانے کی کوشش کی گئی اور قصور واروں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ریونیو اہلکار نے 4 اگست کو اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں