ایران: خاتون پر 11 شوہروں کے قتل کا الزام، مقدمہ عدالت میں پیش

 ایران: خاتون پر 11 شوہروں کے  قتل کا الزام، مقدمہ عدالت میں پیش

تہران(دنیا مانیٹرنگ)ایران میں ایک خاتون پر 22 سال کے دوران 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔۔

ملزمہ کلثوم اکبری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے شوہروں کو ذیابیطس اور جنسی ادویات کے امتزاج سے زہر دیا۔ اکبری نے 18 عارضی اور 19 مستقل شادیاں کیں،مقدمہ 2023 میں اس کے آخری شوہر عزیزاللہ بابائی کی موت کے بعد منظر عام پر آیا۔مجموعی طور پر 45 سے زائد مدعی مقدمہ میں شامل ہیں عدالت نے مزید سماعتوں کے بعد فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں