13 سالہ افغان لڑکا ہوائی جہاز کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے دہلی پہنچ گیا
کابل،نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)کابل سے نئی دہلی آنے والی کام ایئر لائن کی پرواز میں 13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میںچھپ کر دہلی ایئرپورٹ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ جہاز کے عملے نے۔۔۔
لڑکے کو دیکھ کر سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی، جنہوں نے اسے فوری طور پر تفتیش کے بعد اسی پرواز سے افغانستان واپس بھیج دیا۔ لڑکے نے بتایا کہ وہ قندوز کا رہائشی ہے اور کابل ایئرپورٹ سے چھپ کر جہاز میں داخل ہوا تھا۔ اس واقعے نے کابل ہوائی اڈے کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بلندی پر آکسیجن کی کمی اور شدید سردی کی وجہ سے زیادہ دیر تک زندہ رہنا ممکن نہیں ہے ۔لڑکے کا زندہ بچ جانا ایک معجزہ ہے ۔