پوپ لیو کا غزہ میں امن پیش رفت کا خیرمقدم، جنگ بندی کی اپیل
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں امن مذاکرات میں ہونے والی اہم پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔
اتوار کو ویٹیکن میں عبادت کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ فریقین کو انصاف پر مبنی پائیدار امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔ انہوں نے غزہ کے عوام کی شدید اذیت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔