ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،امریکی جج نے شکاگو میں فوج کی تعیناتی روک دی

ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،امریکی جج نے  شکاگو میں فوج کی تعیناتی روک دی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شکاگو میں بغاوت یا سکیورٹی خطرے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔۔۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں شکاگو میں بڑھتے جرائم اور احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم عدالت نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔فیصلے میں جج نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شکاگو میں ایسی کوئی صورتحال ظاہر نہیں کی جو فوجی تعیناتی کو جائز ٹھہراتی ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں