کابل میں دھماکے 5ہلاک ،35زخمی

کابل میں دھماکے 5ہلاک ،35زخمی

کابل(اے ایف پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 35زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔۔۔

اطالوی این جی او ’’ایمرجنسی‘‘ کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں 40 زخمی پہنچے ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پانچ افراد ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ چکے تھے ۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا آئل ٹینکر اور ایک جنریٹر پھٹنے سے کابل میں آگ بھڑک اٹھی، اس کا تعلق کسی بیرونی حملے سے نہیں ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں