سعودی عرب سے یمن آنے والی بس کو حادثہ ،آ تشزدگی ،30 جاں بحق
صنعا (آئی این پی )یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر مسافر بس اور گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا۔۔
جس کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق ہو گئے ،5مسافروں کو بچا لیا گیا ۔ خوفناک تصادم کے فوری بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔