کیمرون :اپوزیشن کے اہم رہنما دوران حراست ہلاک
یاؤندے (اے ایف پی)کیمرون میں اپوزیشن کے اہم رہنما اینیسیٹ اکنے پیر کی صبح یاوَندے میں حراست کے دوران ہلاک ہوگئے۔۔۔
ان کے وکلا اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اکنے کو سانس لینے میں شدید دشواری تھی مگر مناسب طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔اکنے کی جماعت مانیڈیم پارٹی کے نائب صدر ویلنتین نے کہا اینیسیٹ اکنے کو اکتوبر کے آخر میں گرفتاری کے بعد جیل منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے حالیہ انتخابات میں 92 سالہ پال بیا آٹھویں مدت کے لیے ملکی صدر منتخب ہوئے ہیں۔