مودی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو
نئی دہلی(رائٹرز)بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے جمعرات کو فون پر بات کی۔۔۔
مودی نے گفتگو کو گرمجوش اور بامعنی قرار دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا دونوں ممالک عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی ۔ادھر امریکی نائب تجارتی نمائندہ رِک سوئٹزر نئی دہلی میں دو روزہ دورے پر ہیں تاکہ امریکی پابندیوں اور تجارتی رکاوٹوں پر بات چیت ہو سکے ۔