سرحدی کشیدگی ،اپوزیشن کا دباؤ،تھائی وزیر اعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنیکا فیصلہ
بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتن چارن نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جلد عام انتخابات کا راستہ ہموار کیا جا سکے ، انہوں نے یہ اقدام اپوزیشن کے دباؤ اور سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا ہے۔۔
۔آئین کے مطابق بادشاہ کی منظوری کے بعد انتخابات 45 سے 60 دن کے اندر منعقد ہوں گے ۔ یہ سیاسی پیش رفت کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے ، جس نے ملک میں بے چینی بڑھا دی ہے ۔