طیب اردوان کا پوٹن کویوکرین میں محدود جنگ بندی کا مشورہ
استنبول (اے ایف پی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ترکمانستان میں اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کا مشورہ دیاہے۔۔۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے پوٹن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہوں پر حملے رک جائیں تو یہ فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے ترکیہ کی امن کوششوں میں تعاون کی خواہش کو دہرایااورکہاکہ جنگ کے خاتمے کی کوششیں قابل قدر ہیں ۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے روس کے فنڈز منجمد کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے بحیرہ اسود کے علاقے اوڈیسا میں ایک بندرگاہ میں ایک روسی فضائی حملے سے ترکی کے ملکیتی بحری جہاز کو نقصان پہنچا ،واقعہ کے چند گھنٹے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کے ساتھ ذاتی طور پر یہ معاملہ اٹھایا اورمحدود جنگ بندی کا مشورہ دیا۔