چین میں دنیاکے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں )چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ چینی میڈیا کے مطابق جیوتیان نامی ڈرون صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔۔۔
16.35 میٹر لمبائی والا یہ ڈرون 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھانے اور 12 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ چینی حکام کے مطابق اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس ہیں جہاں سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا اور اینٹی شپ میزائل فائر کئے جا سکتے ہیں، یہ ڈرون اپنے اندر 100 سے زائد چھوٹے ڈرونز لے جا سکتا ہے جو سوارم اٹیک کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔