البانیا :کرپشن کیخلاف مظاہرے حکومت سے استعفے کا مطالبہ

البانیا :کرپشن کیخلاف مظاہرے   حکومت سے استعفے کا مطالبہ

تیرانا(نیوز ایجنسیاں)البانیا میں حکومت کیخلاف کرپشن الزامات پر متعدد مقامات پر مظاہرے پھوٹ پڑے ۔مظاہرین نے وزیراعظم ایڈی راما کے دفتر پر پٹرول بم پھینکے اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

احتجاج کا آغاز نائب وزیراعظم بیلندا بلوکو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کرنے پر ہوا۔نائب وزیراعظم سمیت کئی حکومتی اہلکاروں اور نجی کمپنیز پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے انفرا سٹرکچر منصوبوں میں ریاستی فنڈز کا استعمال کچھ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں