ایمازون نے 1800شمالی کوریائی شہریوں کو ملازمت کیلئے درخواست دینے سے روک دیا
واشنگٹن (اے پی پی)ایمازون نے 1800 سے زیادہ شمالی کوریائی شہریوں کو کمپنی میں ملازمت کیلئے درخواست دینے سے روک دیا۔۔۔
ایمازون کے چیف سکیورٹی آفیسر سٹیفن شمٹ کے مطابق شمالی کوریائی کارکن دنیا بھرکی کمپنیز، خصوصاً امریکا میں ریموٹ آئی ٹی ملازمتیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ افراد لیپ ٹاپ فارمز استعمال کرتے ہیں اور مشکوک تعلیمی اسناد اور غیر معیاری فون نمبرز رکھتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے اس سکیم سے اربوں ڈالر کی غیر قانونی آمدنی حاصل کی ہے ۔