میکسیکو:6.5شدت کا زلزلہ ،صدر کو پریس کانفرنس چھوڑ کرجاناپڑا
میکسیکو سٹی (اے ایف پی)میکسیکو میں گزشتہ روز 6.5شدت کے زلزلے نے میکسیکو سٹی اور جنوب مغربی گوریرو ریاست کے کچھ حصوں کو ہلا کررکھ دیا، صدر کلاڈیا شین بام کو اپنی معمول کی صبح کی پریس کانفرنس چھوڑ کر جاناپڑا۔۔۔
ان کے ساتھ وہاں موجود صحافیوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی ،صدر چند منٹ بعد واپس آگئے اوربتایاکہ زلزلے کا مرکز جنوبی ریاست گوریرو میں سان مارکوس سے 15 کلومیٹر دور تھا جو کہ میکسیکو سٹی سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ،زلزلہ صبح 7بج کر 58منٹ پرآیا۔ ابتدائی رپورٹس میں میکسیکو سٹی یا گوریرو میں کسی قسم کا کوئی شدید نقصان نہیں ہوا ہے ۔واضح رہے کہ 19 ستمبر 1985 کو 8.1 شدت کے زلزلے نے میکسیکو سٹی کے ایک وسیع حصے کو تباہ کر دیا اور13ہزار افراد ہلا ک ہوئے تھے۔