نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی 26افراد ہلاک ،14لاپتا

نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی  26افراد ہلاک ،14لاپتا

جیگاوا (اے ایف پی)نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں کسانوں اور ماہی گیروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 26 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ 14 لاپتا ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر کشتی جیگاوا ریاست سے یوبے ریاست کی جانب سفر کر رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں حفاظتی انتظامات ناکافی تھے ، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں