ایران :مہنگائی کیخلاف احتجاج 250 مقامات تک پھیل گیا 35ہلاک،1200گرفتار
تہران(دنیا مانیٹرنگ)ایران میں10دن سے جاری مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے 27 صوبوں کے 250 سے زائد مقامات تک پھیل گئے۔۔۔
اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی اور 1200 سے زائد گرفتار ہو چکے ۔ منگل کو مختلف شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مغربی صوبے ایلام میں احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار مظاہرین کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔