امریکی نگرانی میں شام اور اسرائیل کا مشترکہ سکیورٹی فورم قائم

امریکی نگرانی میں شام اور اسرائیل  کا مشترکہ سکیورٹی فورم قائم

دمشق،پیرس(اے ایف پی)شام کی حکومت اور اسرائیل نے امریکی نگرانی میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ سکیورٹی فورم قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ میکانزم فوری رابطے ، عسکری تناؤ میں کمی اور سفارتی تعاون کو فروغ دے گا۔ اسرائیل نے علاقائی استحکام اور معاشی تعاون پر زور دیا، جبکہ امریکا شام میں نئی حکومت کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ادھر شام کے صوبہ حلب میں کرد فورسز اور حکومتی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں