بھارتی سرحد پرسڑک ،بنگلہ دیش کے احتجاج پر کام روک دیا

بھارتی سرحد پرسڑک ،بنگلہ دیش  کے احتجاج پر کام روک دیا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے بنگلہ دیش کے رنگپور ڈویژن کے ضلع کوریگرام کے ساتھ واقع سرحد پر زیرو لائن کے قریب سڑک کی تعمیر شروع کرنے پر سرحدی علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔۔۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے اقدام کے خلاف بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے کے رہائشیوں اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش نے شدید احتجاج کیا۔ انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے جمعرات کو ضلع کوریگرام کے پھلباری اپازلہ کے خلیشاکوٹل سرحدی مقام پر زیرو لائن کے قریب سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا۔اس موقع پر مقامی افراد چھریاں، کلہاڑیاں، بیلچے ، درانتی اور لکڑی کے s ڈنڈے لے کر سرحدی علاقے میں جمع ہو گئے اور بی جی بی اہلکاروں کے ساتھ کھڑے رہے اور زیرو لائن کے قریب تعمیرات کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔فلیگ میٹنگز کے دوران شدید احتجاج کے بعد بی ایس ایف نے سڑک کی تعمیر کا کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اورآئندہ فلیگ میٹنگ 13جنوری کو ہوگی جس میں اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں