ٹرمپ نے وینز ویلا پردوسرے حملے کا منصوبہ منسوخ کردیا

ٹرمپ نے وینز ویلا پردوسرے  حملے کا منصوبہ منسوخ کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینز ویلا پر دوسرے حملے کا منصوبہ منسوخ کردیا،ان کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی جانب سے بڑی تعداد میں سیاسی قیدیوں کی رہائی ایک نہایت اہم اور دانشمندانہ قدم ہے۔۔۔

 جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وینزویلا امن کی راہ اختیار  کرنا چاہتا ہے ۔ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت کے بعد امریکا اور وینزویلا کے درمیان تعاون میں نمایاں بہتری آئی ، خصوصاً تیل اور گیس کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ازسرِنو تعمیر کے حوالے سے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں،اسی وجہ سے وینزویلا کے خلاف متوقع دوسری لہر کے حملے کو منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ اب اس کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں