تیسرا جمعہ ، مسجد نہ جانے دیا گیا
سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے۔۔۔
سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ سرینگر میں گھر میں نظر بند رکھ کرتاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ میرواعظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انتظامیہ کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ۔