برفانی طوفان ،برطانیہ میں 100میل رفتارسے ہوائیں ، جرمنی میں ٹرین سروس معطل

 برفانی طوفان ،برطانیہ میں 100میل رفتارسے ہوائیں ، جرمنی میں ٹرین سروس معطل

لندن،برلن (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ جرمنی میں ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔۔۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں برفانی طوفان کے باعث 100 میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے سبب برمنگھم ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے رن وے بند کرنا پڑگیا۔ کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے ، طوفان کی وجہ سے انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے ۔ لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔جرمن ریل آپریٹر کا کہناہے کہ شمالی جرمنی میں طویل فاصلے تک ریل کا سفر اب ممکن نہیں رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں