مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی  فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

رام اللہ(اے ایف پی)اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔ 58 سالہ شاکر فلاح احمد الجعبری کی لاش تاحال اسرائیلی حکام کے قبضے میں ہے۔

اسرائیلی فوج نے ابتدا میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص نے گاڑی سے حملے کی کوشش کی، تاہم بعد میں کہا گیا کہ تحقیقات میں دہشت گردی کے واضح شواہد نہیں ملے ۔فلسطینی حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں