قازق تیل بردار بحری جہاز پر ڈرون حملہ
الماتے (اے ایف پی)قازقستان حکومت کے چارٹرڈ تیل بردار بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔
سرکاری توانائی کمپنی قازمونے گیس کے مطابق جہاز روس کی بحیرہ اسود کی بندرگاہ کی جانب رواں دواں تھا ۔ جہاز کا نام ماٹیلڈا بتایا گیا ہے جو سی پی سی ٹرمینل پر قازق تیل لوڈ کرنے جا رہا تھا۔ کمپنی کے مطابق عملہ محفوظ ہے اور جہاز سمندر میں چلنے کے قابل ہے ۔ حملے کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا، یوکرین نے فوری ردعمل نہیں دیا۔