’’کیا آپ مر گئے ؟‘‘
بیجنگ (اے ایف پی)چین میں تنہا رہنے والوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ‘‘کیا آپ مر گئے ؟’’نامی موبائل ایپ مقبول ترین ادا ئیگی والی ایپس میں شامل ہو گئی ہے۔۔۔
یہ ایپ اگر صارف 48 گھنٹے تک چیک اِن نہ کرے تو ہنگامی رابطے کو ای میل بھیجتی ہے ۔اگرچہ ایپ کے سخت نام پر تنقید بھی ہو رہی ہے ، تاہم اسے تنہا افراد اور بزرگوں کیلئے حفاظتی ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایپ بنانے والی کمپنی نے نام تبدیل کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔