امریکی ایوی ایشن کی کمپنیوں کو میکسیکو کی فضائی حدود میں احتیاط کی ہدایت
نیو یارک(اے ایف پی)امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے میکسیکو اور وسطی امریکا کی حدود میں فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔
ایف اے اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فوجی سرگرمیوں کے باعث عالمی نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم پر مداخلت کا امکان موجود ہے ، جو فضائی پروازوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ۔ یہ نوٹس 60 دن کی مدت کے لیے جاری کیا گیا ہے ۔ ایوی ایشن حکام نے ایئر لائنز سے کہا ہے کہ مسافروں اور جہازوں کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کریں۔