مقبوضہ کشمیر:آپریشن کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ 10 بھارتی فوجی ہلاک،10زخمی

مقبوضہ کشمیر:آپریشن کیلئے  جانے والی گاڑی کو حادثہ  10 بھارتی فوجی ہلاک،10زخمی

جموں،سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حریتپسندوں کیخلاف آپریشن کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔۔

 جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 10اہلکار ہلاک جبکہ10زخمی ہو گئے ۔ حادثہ بھدرواہ چمبا روڈ پر کھنی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔بھارتی فوج کی بلٹ پروف گاڑی سڑک سے پھسل کر 2سو فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔گاڑی میں20سے زائد اہلکار سوار تھے ۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ادھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں عوام سے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں