کینیڈا سے امن بورڈمیں شمولیت کی دعوت واپس لے لی گئی

 کینیڈا سے امن بورڈمیں شمولیت کی دعوت واپس لے لی گئی

بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا فورم :امریکی صدرکا سوشل میڈیا پیغام ٹرمپ کے دعوت واپس لینے پر امریکا اور کینیڈا کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوگیا

 و اشنگٹن(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو مجوزہ بورڈ آف پیس میں شامل کرنے کی دعوت واپس لے لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شامل کرنے کی دعوت واپس لینے پر کینیڈا اور امریکا کے درمیان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو گیا ،یہ فیصلہ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے عالمی طاقتوں پر اقتصادی دباؤ کے خلاف حالیہ بیانات کے بعد سامنے آیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ بورڈ آف پیس کینیڈا کی شمولیت کی دعوت واپس لے رہا ہے ، بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا فورم ہے ۔ واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دئیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں19ممالک پاکستان ، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان،متحدہ عرب امارات ،ارجنٹائن ، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں