بھارت:بابا بلھے شاہ کے نام سے منسوب درگاہ پر توڑ پھوڑ ،مقدمہ درج

 بھارت:بابا بلھے شاہ کے نام سے منسوب درگاہ پر توڑ پھوڑ ،مقدمہ درج

دہرادون (دنیا مانیٹرنگ)پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں، بابا بلھے شاہ کا نام اور کلام ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک میں مقبول رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ بھارت میں بلھے شاہ کے نام سے منسوب ایک درگاہ پر توڑ پھوڑ کے بعد اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے ۔۔۔

یہ  واقعہ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں دہرادون کے مقام پر اتوار کو پیش آیا جس کے بعد مقامی حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ بابا بلّھے شاہ کا مزار قصور میں واقع ہے جہاں ہر برس ان کا عرس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے تاہم مختلف مقامات پر ان کے نام سے منسوب درگاہیں موجود ہیں۔ ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ درگاہ دہرادون کے پہاڑی شہر کے علاقے بالاحصار میں واقع ونبرگ ایلن نامی نجی سکول کی اراضی پر قائم ہے اور سو سال پرانی ہے ۔سب انسپکٹر ستندر بھٹی نے بتایا ملزموں کا تعلق ایک ہندوتوا گروہ سے ہے ۔ہندو رکھشا دل کے مقامی سربراہ للت شرما نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس واقعے میں ان کی تنظیم ملوث تھی جبکہ اسی تنظیم کے سربراہ پنکی چودھری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی ٹیم نے بلھے شاہ کو پاکستان واپس بھجوا دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں