عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو  پاکستانی دریاؤں پر بجلی منصوبوں  کا ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

دی ہیگ(دنیا نیوز)سندھ طاس معاہدے کے تنازع میں عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کاریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے حکم دیا کہ بھارت 9 فروری تک بگلیہار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے ، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہو گی۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان 2 فروری تک واضح کرے وہ کونسی دستاویزات چاہتا ہے ، کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں