اٹلی :چرچ میں وزیراعظم سے مشابہہ تصویر پر تنازع
روم (رائٹرز)وسطی روم کے ایک گرجا گھر میں موجود ایک فرشتے کی تصویر کو اس طرح بحال کیا گیا ہے کہ وہ اٹلی کی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی سے مشابہ نظر آنے لگا ہے۔
ایک اخبار نے ہفتے کے روز یہ رپورٹ شائع کی، جس کے بعد وزارتِ ثقافت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، جبکہ وزیرِ اعظم میلونی نے یہ کہہ کر اس معاملے کو ہنسی میں اڑا دیا کہ وہ فرشتہ نہیں ۔ خبر میں کہا گیا تھا کی کہ سینٹ لارنس اِن لوسی نا باسیلیکا کی ایک عبادت گاہ میں موجود دو فرشتوں میں سے ایک کی شکل تبدیل کر کے اسے 49 سالہ قدامت پسند رہنما سے مشابہ بنا دیا گیا ہے ، جو اٹلی کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم ہیں۔