اڈانی گروپ کا اطالوی کمپنی سے بھارت میں ہیلی کاپٹر تیار کرنیکا معاہدہ

اڈانی گروپ کا اطالوی کمپنی سے  بھارت میں ہیلی کاپٹر تیار کرنیکا معاہدہ

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کے اڈانی گروپ اور اٹلی کی دفاعی کمپنی لیونارڈو نے بھارت میں ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

 یہ معاہدہ بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی دفاعی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت جدید ٹریکر ایم ہیلی کاپٹرز تیار کیے جائیں گے ،مرمت، دیکھ بھال اور پائلٹس کی تربیت کی سہولیات بھی معاہدے کا حصہ ہوں گی۔ اڈانی گروپ کے مطابق آئندہ دس برسوں میں بھارتی افواج کو ایک ہزار ہیلی کاپٹروں کی ضرورت متوقع ہے ۔ یہ شراکت داری بھارت کو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب لے جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں